روہنگیا مسلمانوں کے لئے امریکا نےملین ڈالزر کی امداد کا اعلان کر دیا

روہنگیا مسلمانوں کے لئے امریکا نےملین ڈالزر کی امداد کا اعلان کر دیا

نیویارک : میانمار حکومت کے ظلم و خبر سے تنگ آکر جنگلوں اور بنگلہ دیش کے امدادی کیمپوں میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امریکا نے 32ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے 32ملین ڈالر مالی امداد ددینے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ مالی امداد خوراک ، ادویات، صاف پانی اور رہائش کے لئے مختص ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں میں ہی 4لاکھ21ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔