آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 4 دہشتگردوں کی موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 4 دہشتگردوں کی موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی:  آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں کے سزایافتہ 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔ دہشت گردقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سپاہیوں کے اغواء اور 21افراد کے قتل میں ملوث تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد شہریوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قتل و غارت میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہیں۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا تھا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ،دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا ۔سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں شبیراحمد ولد محمد شفیق، عمار خان ولد احمد خان، طاہرعلی ولد سید نبی اور آفتاب الدین ولد فرخ زادہ شامل ہیں۔ سزائے موت پانے والے 4 دہشت گرد 21 افراد کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔