سعودی فرمانروا کی روہنگیا مسلمانوں کیلئے1.5کروڑ امداد مختص کرنے کی ہدایات جاری

سعودی فرمانروا کی روہنگیا مسلمانوں کیلئے1.5کروڑ امداد مختص کرنے کی ہدایات جاری

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 1.5 کروڑ امریکی ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ رقم جو میانمار میں نسل کشی اور تشدد کے سبب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین پر خرچ کی جائے گی۔


سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔

ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی تا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حالات سے آگاہ ہوا جا سکے اور اس کے بعد امداد بھی روانہ کر دی جائے گی

شاہی دفتر کے مشیر کے مطابق رمضان المبارک میں میانمار میں راخائن کے علاقے میں غذائی مواد پر مشتمل (1940400) باسکٹیں تقسیم کی گئیں جن سے 116424 افراد مستفید ہوئے۔