ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کیلئے آمادہ کرنا ہو گا، امریکی وزیر خارجہ

ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کیلئے آمادہ کرنا ہو گا، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات پر قائل کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔


امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس تعاون کی ضرورت ہے خواہ وہ ہمارے یورپی اتحادیوں کی جانب سے ہو یا پھر دیگر اتحادیوں کی طرف سے تا کہ ہم ایرانی حکام پر بھی واضح کر سکیں کہ اس معاہدے پر واقعی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ٹیلرسن کا یہ بیان ان کی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر5 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی اور روس شامل ہیں کے ساتھ ملاقات سے کچھ دیر قبل سامنے آیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے میں اپنے خطاب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جسے انہوں نے امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source