خیبرپختونخواحکومت کا خواجہ سراؤں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شامل کرنیکافیصلہ

خیبرپختونخواحکومت کا خواجہ سراؤں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شامل کرنیکافیصلہ

پشاور: خواجہ سراؤں کو پاکستانی معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اسی وجہ سے حکومت بھی ان کی بھلائی کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کرتی لیکن اب   خیبرپختونخواحکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خواجہ سراؤں کوہیلتھ انشورنس پروگرام میں شامل کرنیکافیصلہ کیا ہے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواجہ سراوں کودیگرافراد کی طرح ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا،اس مقصد کے لئے محکمہ بہبودآبادی سے صوبے میں خواجہ سراوں کی تفصیلات مانگ لیں گئی ہیں۔وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سمری کی منظوری دے دی۔