فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں فہدمصطفی کی انٹری

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں فہدمصطفی کی انٹری

لاہور: سال 2015 کی مشہور کامیڈی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کے آئندہ سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا ۔
مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم ہدایت کار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ فلم کے دیگر کرداروں میں ہمایوں سعید، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، عظمی خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے تاہم مرکزی کردار فہد مصطفیٰ کریں گے۔فلم کی کہانی اس بار بھی 4 دوستوں پر مبنی ہے جبکہ کرداروں میں کچھ تبدیلی دیکھی جا سکے گی۔فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ پہلے کی طرح ملک سے باہر کی جائے گی تاہم اس بار بینگ کاک کے بجائے برطانیہ میں فلم شوٹ کرنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ فہد مصطفی کے ہمراہ سائرہ شہروز فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔