وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بنک کی سربراہ کرسٹالینا کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بنک کی سربراہ کرسٹالینا کی ملاقات

نیویارک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بنک کی سربراہ کرسٹالینانے ملاقات کی ۔ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی. عالمی بنک کی سربراہ نے پاکستان میں معاشی بہتری کی تعریف کی کرسٹالینا نے یقین دلایا کہ اصلاحات کے عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے ۔ عالمی بنک کی سربراہ نے سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کا کردار مثبت اور تعمیری ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی شرائط پر کوئی ابہام نہیں .مذاکراتی عمل کے ذریعے مسئلے کے حل کیلئے عالمی بنک کے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم نے تربیلا 4,5اور داسومنصوبوں میں معاونت پر اظہار تشکر کیا ۔ وزیر اعظم نے عالمی بنک سے کہا کہ وہ دیامیربھاشا ڈیم میں معاونت کرے جو کہ ملک کی آبی سیکورٹی ضرویات کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم منصوبے کے واٹر اور توانائی کے اجزاء کو الگ کرنے جیسے چند حل پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،دونوں اطراف سے رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔