نیب کا گرفتاری کیلئے اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ

 نیب کا گرفتاری کیلئے اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد: منسٹر ز انکلیو میں پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر قومی احتساب بیورو لاہور کے تفتیشی افسر نادر حسین کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے چھاپہ ماراکر گھر کی تلاشی لی ہے ۔ تلاشی کے دوران انکے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے تفتیشی افسر نادر حسین اور نیب راولپنڈی کے ایک افسر نے پولیس کی نفری کے ہمرا ہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب لاہور کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھر پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ملازمین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں ہیں۔
نیب لاہور کے افسر نے کہا کہ ان کے پاس اسحاق ڈار کی گرفتار ی کے وارنٹ موجود ہیں اور اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا اسحاق ڈار گھر پر موجود ہیں یا نہیں۔ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد انکی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے انکے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے۔