سوات اورگردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

سوات اورگردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

سوات اورگردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،محسوس کیے گئے ، شدت 4اعشاریہ7ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات شہراو ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی287کلومیٹر اورمرکز ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے علاقے کے لوگوں میں خوف ہراس پھل گیاتاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔