کلثم نواز تیسری سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

کلثم نواز تیسری سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 میں فتح حاصل کرنے والی قومی امیداور بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے اس موقع پر قوم کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے دعاوں کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں ،اس موقع پر انہوں نے سب سے دعاؤ ں کی درخواست بھی کی ہے جبکہ نواز شریف بچوں سمیت اپنی اہلیہ کے پاس ہیں۔ جبکہ جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہسپتال کی جانب بڑھ رہے ہیں ،جبکہ ان کے ساتھ حسن نواز اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔

aff4fa339c8b689802fd43c6463eec1e