پہلی جنگ عظیم کے دور کی آبدوز سمندر سے بر آمد

پہلی جنگ عظیم کے دور کی آبدوز سمندر سے بر آمد

برسلز:پہلی عالمی جنگ کے دور کی ایک جرمن آبدوز سمندر کی تہہ میں محفوظ حالت میں ملی ہے اور اس میں 23 افراد کی لاشیں بھی موجود ہیں۔


بیلجیم کے علاقائی حکام نے اس بات کاا نکشاف کیا ہے کہ انھیںسمندر کی تہ سے پہلی جنگ عظیم میں استعمال کی جا نے والی قدیم آبدوز ملی ہے۔ بحیرہ شمالی میں ملنے والی اس آبدوز کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ ابھی تک بند ہے اور اس میں 23 افراد کی نعشیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آبدوز محققین کو ملی ہے اور اس سلسلے میں جرمن حکام سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے۔