عماد وسیم نے " الوداع " کہہ دیا ،،،، کرکٹ شائقین حیران

عماد وسیم نے

فوٹو اے پی پی

لاہور :  پاکستان کرکٹ ٹیم کو گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت سے انتہائی افسوسناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسری جانب عماد وسیم نے بھی ٹی 10 لیگ  چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہناتھا کہ ” مجھے معلوم ہواہے کہ سلمان اقبال نے کچھ وجوہات کی بنیاد پر خود کو ٹی 10 لیگ سے الگ کر لیاہے اور میں جانتاہوں کہ اس کے پیچھے بھی کوئی ضرور مضبوط وجہ ہو گی ، سلمان اقبال ٹی 10 لیگ کی مینجمنٹ میں پاکستان کی جانب سے واحد نمائندے تھے ، پاکستان سب سے پہلے ، اس لیے میں نے بھی ٹی 10 لیگ کیلئے مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔“

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم 162 رنز کے مجموعے پر پولین لوٹ گئی تھی اور بھارت نے 163 رنز کا ہدف صرف 29 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔