نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کر دیا

نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کر دیا
تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہوں، نعیم الحق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینےکا تاثر بالکل غلط ہے۔


نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا ہے جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔