نوازشریف اور مریم نواز نے گھر پہنچنے کے بعد آج صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟

نوازشریف اور مریم نواز نے گھر پہنچنے کے بعد آج صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اپنا پہلا دن جاتی امرا میںاپنی فیملی کےساتھ گزاررہے ہیں جبکہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے قریبی رشتے داروں اورعزیزوں کی جاتی امراآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازرشتے داروںسے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اوررشتے دارنوازشریف سے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر نے بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی قبرپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔