نقیب اللہ قتل کیس، سپریم کورٹ سماعت پیر کو کرے گی

نقیب اللہ قتل کیس، سپریم کورٹ سماعت پیر کو کرے گی
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محمود ماورائے عدالت قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت پیر (24 ستمبر) کو کرے گا۔


عدالت عظمیٰ نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

رواں برس 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔