مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے

 مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے

لاہور : سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بیٹی  مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

تفصیلات کے  مطابق مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ضمنی  انتخاب میں حصہ لیں گی ، مریم نواز نے جیل جانے سے قبل بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ، مگر سزا کے بعد مریم نواز کی جگہ کوررنگ امیدوار علی پرویز ملک کو ٹکٹ دیا گیا ، علی پرویز ملک رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں ، اور وہ اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ،معلوم ہواہے کہ علی پرویز ملک اس سیٹ سے استعفیٰ دیں گے اور مریم نواز اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی ۔