نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول لی

نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول لی

ممبئی :وزیراعظم عمران خان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی پیشکش کے خط کا بھارت سے مثبت جواب آ گیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سسمشا سوراج نے عمران خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے ۔عمران خا ن کے خط کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے درمیان آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر      ملاقا ت ہو گی ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں رواں ماہ شرکت کریں گے۔


یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی وکٹری تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کےلئے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔