عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی اجلاس، غیر ملکی دورے پر اطمینان کا اظہار

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی اجلاس، غیر ملکی دورے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پہلے غیر ملکی دورے پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر اور شیریں مزاری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کے پہلےغیر ملکی دورے پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے دورے کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے پہلے سو روز میں عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کمزور معیشت کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔