حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ،احسن اقبال

حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ،احسن اقبال

لاہور:حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ،نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وفاقی داخلہ  احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی اڑان کادارومدار8بھینسوں کی نیلامی پرہے،حکومت اقتصادی ترقی میں کوئی کردارادا نہیں کرسکتی ہے، حکومتیں بیانات سے نہیں اقدامات سے چلتی ہیں -

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کادورہ چین سی پیک کے حوالے سے اہم ہے، سعودی عرب کوسی پیک کاحصہ بنانے کیلئے چین کااعتمادضروری ہے، نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے-

انہوں نے کہا کہ حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟ حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے-