اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف رہنما ؤں سے بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے، ترجمان

اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف رہنما ؤں سے بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے، ترجمان

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شریک مختلف رہنماو¿ں سے بات چیت کریں گے جس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس مسئلہ کشمیر اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سے قبل سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مصروف رہتے ہیں۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں باقاعدہ دوپہر بریفنگ کے دوران ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی ناکہ بندی کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جنرل اسمبلی کے دوران بات چیت کے مواقع کو بھی مسلہ کشمیر اٹھانے کے لئے استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی 193 رکنی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ گوٹیرس نے بھی مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے ایک حصے کے طور پر (اور) اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ انسانی حقوق کے پہلو کو بھی بڑی اچھی طرح نمٹایا جائے۔

دریں اثناءاسی ہفتے جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنی بہت سی مصروفیات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں وزرائے اعظم مودی اور خان سے ملاقات کریں گے۔