پنجاب میں ڈینگی کے مزید 348 کیسز، تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 348 کیسز، تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 348 کیسز سامنے آ گئے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک بھر میں 3 ہزار 674 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں اور صرف پنجاب میں تعداد 2 ہزار 158 ہو گئی ہے۔


پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے راولپنڈی میں 127، اسلام آباد 198 جب کہ لاہور سمیت 4 دیگر شہروں سے 19 کیسز سامنے آئے۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔