دنیا کی پہلی ڈرون انسولین کی فراہمی کا کامیاب تجربہ مکمل

دنیا کی پہلی ڈرون انسولین کی فراہمی کا کامیاب تجربہ مکمل

ڈبلن :آئرلینڈ کے سائنسدانوں اور محکمہ صحت کی بین الاقوامی ٹیم نے دنیا کی پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے انسولین کی فراہمی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ کے سائنسدانوں نے کونیمرا ایئرپورٹ گالے سے انیسمور جزیرے تک انسولین پہنچانے اور خون کے نمونے لانے کے عمل کی نگرانی کی۔

این یو آئی گالا کے پروفیسر اور اس پراجیکٹ کے سربراہ ڈیرک او کیف کے مطابق شدید موسمی حالات اورایسے علاقے جن تک فوری رسائی ہونا ناممکن ہوتا ہے تاہم ایسی جگہوں پر ڈروں کے ذریعے طبعی سہولیات کا پہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے۔