جسٹس قاضی فائز کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل

جسٹس قاضی فائز کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل
کیپشن: فل کورٹ بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دیدیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دیدیا ہے۔ بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، منیب اختر، یحیی آفریدی، جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملہ پر تشکیل دیے گئے فل کورٹ بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جب کہ کیس کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد نئے بینچ کی تشکیل کے لئے کیس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو بھجوا دیاگیا تھا۔