پاکستان میں آنے والے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ

پاکستان میں آنے والے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ

پاکستان میں آنے والے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ


مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری


اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں کمی متوقع ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آغاز تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے جس سے توقع ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ رواں سال کیلئے معاشی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وسط مدتی معاشی اعشاریوں میں تبدیلی نہیں آئی اور ملکی معیشت کو مقامی اور بیرونی خدشات ابھی بھی لاحق ہیں۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ اکتوبر کے اختتام میں ہوگا، آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آئے گا، اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات قابل ذکر ہیں، حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

معاشی اصلاحاتی پروگرام اب ابتدائی مراحل میں ہے ،آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ شعبوں میں بہتری دیکھی گئی ہے، روپے کی قدر میں اتار چڑھاﺅ بھی کم ہوگیا۔مانیٹری پالیسی سے افراط زر کو قابو کرنے میں مدد مل رہی ہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آغاز تسلی بخش ہے۔