ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر

ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر

 لاس اینجلس : معروف چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے امریکہ کی ایک وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو روکا جائے۔

’ٹک ٹاک‘ اور اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ نے واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس پابندی سے امریکہ کے آئین کی پہلی ترمیم کے تحت کمپنی کو حاصل حق کی خلاف ورزی ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بائٹ ڈانس کو 20 ستمبر تک کی مہلت دی تھی کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کے پاس فروخت کر دے یا پھر امریکہ میں اپنے آپریشنز ختم کر دے ۔