امریکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

واشنگٹن : امریکی بحریہ کا طیارہ ریاست ٹیکساس میں گر کر تباہ ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کا طیارہ  ٹیکساس میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں 2 پائلٹ اور تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ 

طیارہ گرتے وقت چند گھروں پر گرا جس سے انہیں کافی نقصان پہنچے ۔ 

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔