دیر بالا میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

دیر بالا میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
کیپشن: دیر بالا میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

دیر بالا: براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہو گیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کر دیا گیا جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے : لوئر دیر کے علاقہ طورمنگ میں نماز جنازہ کے دوران دو مسلح گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ  ک ردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے تھے

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن خیبر پختوانخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کا بیٹا ملک فہد بھی شامل تھا۔