گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی 

Weather Forecast,Lahore Weather,Summer Vocation

لاہور :گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا جس کے بعد یقینی طورپر گرمی اور حبس والے موسم میں نمایا ں کمی واقعہ ہو جائے گی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ،اسلام آباد ،راولپنڈی میں بارشوں کےبعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں چوتھا سپیل 23 ستمبر سے شروع ہو گا ،کراچی میں بھی 25 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے بعد گرمی اور حبس کے موسم میں کمی واقعہ ہو جائے گی ،انہوں نے کہا پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی بارشوں سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔