نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ،ماہ نومبر میں دورہ کی حامی بھر لی 

New Zealand Team,Visit India,Pak Vs Nz

لاہور:پاکستان میں دہشتگرد ٹھریٹس کو بہانہ بنا کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ بھارت کیلئے حامی بھر لی ،نومبر میں بھارت کیساتھ ہوم سیریز کھیلیں گے ۔

 نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ چھوڑ کرجانے کے بعد اب نومبر میں بھارت کے دورے کا اعلان کردیا  ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھارت کے ہوم سیزن 2021-22 کا آغاز ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیزن میں 4 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نومبر میں دورہ بھارت میں دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔