سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں: وزیراعظم

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں ۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں ۔ فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے ۔ اس حوالے سے فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوست ممالک کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ یہ امدادی رقم تین صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں اور افغان پناہ گزینوں کو زندگی بچانے والی اشیاء فراہم کرنے اور کمیونٹیز کی تعمیر نو میں مدد کرنے کیلئے ہے ۔

ترجمان یو این ایچ سی آر نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے امریکا کی جانب سے 2 ملین امریکی ڈالر امداد کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ امریکی فنڈنگ مون سون کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں