ملک بھر میں من مانی قیمت پر آٹا فروخت ہونے لگا

ملک بھر میں من مانی قیمت پر آٹا فروخت ہونے لگا

لاہور: ملک بھر میں آٹے کی قیمت کو آگ لگ گئی ، آٹے کا کوئی سرکاری نرخ نہیں ، ہر کوئی من مانی قیمت پر آٹا فروخت کر رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایک کلو گرام آٹا 120 سے 130 روپے فی کلو کا ہوگیا ۔ پشاور میں قیمتیں بڑھنے کے بعد 20 کلو اسپیشل آٹے کا تھیلا 2050 کا ہوگیا جبکہ فائن آٹے کا تھیلا 2250 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔

ادھر ، کراچی میں دس کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے سے 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ بلوچستان میں آٹے کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ صوبے میں 20 کلو آٹے پر حکومت 500 روپے سے زائد کما رہی ہے ۔ آٹا چاروں صوبوں میں یکساں قیمت پر فروخت کیا جائے ۔

لاہور میں ذخیرہ اندوز مافیا نے مارکیٹ سے آٹا غائب کرکے قیمت 120 روپے کلو کر دی ۔ فیصل آباد میں بھی مارکیٹوں سے سرکاری آٹا غائب ہے ۔ چکی ایسوسی ایشن نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں ۔

ملتان کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا نایاب ہے ، شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے تک کا ہوگیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں