اسلام آباد :آئی ٹی پارک کی تعمیر رواں ماہ شروع کردی جائے گی

اسلام آباد :آئی ٹی پارک کی تعمیر رواں ماہ شروع کردی جائے گی

  اسلام آباد : انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کی مرکزی عمارت کی تعمیر رواں ماہ شروع ہو جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم کیے جانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک سے آئی ٹی ماہرین، طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے کم از کم 15,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں  اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ عمارت کے ڈیزائن کی منظوری کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  نے دی ہے   اور ایم او آئی ٹی ٹی کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) سے بھی منظوری مل چکی ہے۔

چک شہزاد میں بننے والے پارک کا سنگ بنیاد گزشتہ سال وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے رکھا تھا، جس کا مقصد ڈیجیٹل پاکستان ویژن کو پورا کرنا تھا۔  ذرائع کا کہنا ہے منصو  بے پر  13.72 بلین روپے لاگت  آئے گی۔

 حکام کا کہنا ہےکہ تمام برقی کنکشن، ڈرین چینلز  کی خریداری ، چاردیواری کی تعمیر اور لینڈ ٹیکس کی ادائیگی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ پاکستان کی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے   کوریا کی جانب سے کنٹریکٹ دینے کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل آنے والے ہفتوں میں متوقع ہے۔

آئی ٹی پارک اسلام آباد بارہ منزلوں پر مشتمل ہوگا  یہ 66,893 مربع میٹر کے رقبے پر  تعمیر کیا جائے گا ۔   اس میں  120 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو دفتر کی جگہ فراہم  کی جائے گی، آئی ٹی پارک میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کلاس رومز، انڈسٹری-اکیڈمیا لنکیج سینٹر، آڈیٹوریم   جیسی   سہولیات  بھی دی گئی ہیں ۔   اس منصوبے پر  کل  88.8 ملین ڈالر لاگت آئے گی  جس میں سے 76.3 ملین ڈالر جنوبی کوریا اور 12.5 ملین ڈالر پاکستان فراہم کرے گا۔