آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، فواد چودھری

آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، فواد چودھری

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں لیگل کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا,  آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل میں نواز شریف سے مشاورت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا 

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم  اور  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر  صدارت ہونے  والے  لیگل کمیٹی  کے اجلاس میں  تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے کیلئے کی جانے والی گمنام نمبرز سے ٹیلی فونز کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے پر اتفاق کیا گیا ۔

 اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا نواز شریف اور اسحٰاق ڈار عدالتی اشتہاری ہیں اشتہاریوں سے ملاقات اور اہم ترین ریاستی معاملات پر ان سے مشاورت نہایت تشویشناک اور قابلِ گرفت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کابینہ کے اراکین آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں نواز شریف کے کردار کی مسلسل نشاندہی کررہے ہیں ،تحریک انصاف اس ملاقات اور اسکے لوازم کو بھرپور انداز میں عدالت کے سامنے رکھے گی۔ 

 فواد چودھری نے کہا  ڈاکٹر شہباز گل پر حراست کے دوران تشدد کے شرمناک واقعے پر بھی عدالت سے رجوع کریں گےامید ہے عدالتِ عظمیٰ آئین و قانون سے انحراف کے ان واقعات پر فوری سماعت کا اہتمام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حصولِ انصاف کیلئے قوم کی امیدیں عدالتِ عظمیٰ سے جڑی ہیں ۔