نیاز اسٹیڈیم میں پی سی بی کے انڈر 19 ٹرائل میں نوجوانوں کا احتجاج

نیاز اسٹیڈیم میں پی سی بی کے انڈر 19 ٹرائل میں نوجوانوں کا احتجاج

 حیدر آباد :حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈم میں پی سی بی کے انڈر 19 ٹرائل کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ نوجوانوں کا ٹرائل لینے میں تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ ٹرائل میرٹ پر بھی نہیں لیے جا رہا۔ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نےموقف اختیار کیا کہ رش کی وجہ سے تاخیر ہونے پر نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ 

8 بجے ٹرائل ہونا تھے لیکن رش کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ تاخیر ہونے پر مشتعل نوجوانوں نے قومی جونئیر سیلیکٹر ثنا اللہ بلوچ پر حملہ بھی کیا۔ ثنا اللہ بلوچ نے کہا کہ مجھ پر حملہ کیا گیا اور مجھے گالیاں بھی دی گئیں۔ جس کے بعد میں نے بھاگ کر اسٹیڈیم کے کمرے میں پناہ لی۔مشتعل اُمیدواروں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ اُمیدواروں نے اب اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈال لیے ہیں.