پی سی بی شاہ زیب حسن کیخلاف 4 مئی کو ثبوت دے گا

پی سی بی شاہ زیب حسن کیخلاف 4 مئی کو ثبوت دے گا

لاہور: شاہ زیب جمعہ کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے۔ ابتدائی سماعت میں کیس کے ٹرمز آف ریفرنسز طے کیے گئے۔ ٹی او آرز کے مطابق پی سی بی شاہ زیب حسن کے خلاف 4 مئی کو ثبوت دے گا جس کا جواب کرکٹر 18 مئی کو دیں گے۔

شاہ زیب حسن کے وکیل اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے کاشف رجوانہ نے ٹربیونل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ زیب حسن پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بکیز سے روابط بارے نہ صرف تاخیر سے آگاہ کیا بلکہ مکمل معلومات بھی فراہم نہیں کیں۔ کرکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلئے اکسایا بھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں