بھارت سے داعش کے پانچ دہشت گرد گرفتار

بھارت سے داعش کے پانچ دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی: بھارت کی پانچ ریاستوں کی پولیس اور مرکزی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں مبینہ طورپر داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے اے ٹی ایس کے سربراہ نے بتایا کہ یوپی اے ٹی ایس کو اطلاعات مل رہی تھیں کہ اترپردیش ، ممبئی ، پنجاب اور بہار میں داعش اپنا نیٹ ورک تیار کر رہا ہے اور ان علاقوں کے کچھ افراد داعش میں شامل ہوگئے ہیں -

اطلاعات کی بنیاد پر پانچ ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی گئی اور مبینہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاگیا -ہندوستانی پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں نے بتایا کہ وہ کئی شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے-

بیان کے مطابق گرفتار ملزمین کے پاس سے داعش سے متعلق کئی اہم دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں - یہ افراد داعش کے خراسان ماڈیول سے مل کر اور ہندوستان میں ایک بڑا گروہ بنا کر بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے

مصنف کے بارے میں