بھارت میں گھر بیٹھے میڈیکل ٹیسٹوں کےلئے آن لائن پورٹل

بھارت میں گھر بیٹھے میڈیکل ٹیسٹوں کےلئے آن لائن پورٹل

نئی دہلی: بھارت میں گھر پر بیٹھے ہی میڈیکل ٹیسٹو ں کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کر وادیا گیا جس کی مدد سے مریض اپنے طبی ٹیسٹ اپنی پسندیدہ لیبارٹریوں سے گھر بیٹھے ہی کرواسکیں گے۔

بھارتی میڈیا نے 3ایچ کیئر نامی ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کے حوالہ سے بتایا کہ نیا ڈیجیٹل ڈئیاگنوسٹک پورٹل متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے مطلوبہ طبی ٹیسٹ گھر بیٹھے ہی کروائے جا سکتے ہیں، اس ضمن میں 3ایچ کیئر نے اعلی پائے کی 300 لیبارٹریوں سے اشتراک کار کیا ہے جو مریضوں کا میڈیکل ٹیسٹ ان کی مطلوبہ قریبی جگہ پر کریں گی۔

مریضوں کو گھر بیٹھے ہی ان کے ای میل ایڈریس پر طبی رپورٹ بھیج دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں