علامہ اقبال اورپیغام اقبال تعمیر ملک و ملت کی نوید ہیں، عمران خان

علامہ اقبال اورپیغام اقبال تعمیر ملک و ملت کی نوید ہیں، عمران خان

اسلام آباد:شاعر مشرق کی 79 ویں برسی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے پیغام جاری کیا ہے کہ علامہ اقبال اورپیغام اقبال تعمیر ملک و ملت کی نوید ہیں.خود داری اورحریت فکر و عمل علامہ اقبال کے پیغام کا نچوڑ ہیں.

پاناما کیس کی دھول میں حکومت علامہ اقبال کو بھول گئی۔علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر کسی حکومتی عہدیدار نے نہ تو کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی شاعرِ مشرق کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعظم نواز شریف ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں بولنے میں پیش پیش وزراء سب اقبال کی برسی کو بھول گئے لیکن عمران خان نے بیان جاری کر کےعلامہ  اقبال سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  علامہ  اقبال نےپیغام سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کو جدوجہد پر آمادہ کیا.پیغام اقبال برصغیرمیں پاکستان کے عنوان سےمعرض وجود میں آنے والی مملکت کا بنیاد بنا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عروج و ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے اقبال کے پیغام ہی سے جڑنا ہو گا.پوری قوم علامہ اقبال کی احسان مند ہے.خود داری اورحریت فکر و عمل علامہ اقبال کے پیغام کا نچوڑ ہیں.