فلسطینی بچوں نے بنائی انسانی زنجیر

فلسطینی بچوں نے بنائی انسانی زنجیر

غزہ: فلسطینی بچوں نے انسانی زنجیر بنا کر اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

500 سے زیادہ فلسطینی بچوں اور دیگر شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کے قومی دن کے موقع پر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں انسانی زنجیر بنائی اور بلدیہ کی عمارت کے سامنے سے شہدا سکوائر کی جانب مارچ کیا۔

انسانی زنجیر بنانے والے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ اسرائیل کے نسل پرستانہ اور دہشت گردی اقدامات کی مذمت میں نعرے لگار ہے تھے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ تمام فلسطینی شہروں میں پھیل گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً ڈیڑھ ہزار فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکام کے نسل پرستانہ رویئے اور ایذا رسانی کے خلاف 17 اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مصنف کے بارے میں