پاکستان ریلویز کو لیول کراسنگز پرسگنلنگ کے نظام کے حوالے سے جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کی پیشکش

پاکستان ریلویز کو لیول کراسنگز پرسگنلنگ کے نظام کے حوالے سے جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کی پیشکش

لاہور : یورپ کی مشہور کمپنی سیمنز کے نمائندوں نے پاکستان ریلویز کو لیول کراسنگز پرسگنلنگ کے نظام کے حوالے سے جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کی پیشکش کی۔

کمپنی کے نمائندوں نے چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویزمحمدجاویدانور،ر ایڈوائزر انجم پرویز اور انکی ٹیم کو کمپنی کی پراڈکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں ریڈیوٹیکنالوجی کے نظام کو بہتر طریقے سے ریلوے لیول کراسنگز پر استعمال کرکے ٹرین حادثات سے بچا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ریڈیوفریکوینسی کا آلہ لیول کراسنگ پر نصب کیا جائے اور اسی کا ایک ریسور انجن میں ڈرائیور کو زمینی حالات سے قبل از وقت آگاہ کرے گا۔ریلوے ٹریک یا کراسنگ پر کسی چیز یاانسانی نقل وحرکت کی تصویر ڈرائیور کو سکرین پر قبل از وقت دے گا۔ریلوے کی ٹیم نے بریفنگ دینے پر سیمنز کمپنی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈوائزرانجم پرویز نے کہا کہ ریلوے کراسنگزپر حادثات ریلوے انتظامیہ کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث ہیں اور ہم جلد از جلد ایسانظام لاناچاہتے ہیں جو ڈرائیور اور ریلوے ٹریک استعمال کرنے والوں کو ٹرین گزرنے کے بارے میں آگاہ کرے۔چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور نے کہا کہ یہ نظام ہمارے ڈرائیوروں اور سٹاف کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ سی پیک میں سگنلنگ کا ایک مربوط نظام پاکستان ریلویز کا حصہ بنایا جائے گافی الحال یہ ریڈیوٹیکنالوجی ہمارے موجودہ مسائل کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانوراور ایڈوئزر انجم پرویز نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو کمپنی کے ساتھ مل کرلیول کراسنگ پر پیش آنے والے مختلف اقسام کے مسائل کا جلدسے جلد حل تلاش کرے گی۔

اجلاس میں سیمنز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرہلمٹ وان سڑیو، ریجنل بزنس منیجرمارکوویگنرکے علاوہ پاکستان ریلویز کی طرف سے چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور، ایڈوئزر انجم پرویز ،ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی،ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصربلاسمیت دیگراعلیٰ ریلوے حکام نے شرکت کی۔
#/

مصنف کے بارے میں