زینتھ عرفان پر مبنی فلم فلم کے ذریعے پاکستان کی خواتین خود کو بااختیار بنانے میں کامیاب ہوں گی، اداکار عدنان سرور

لالی ووڈ: فلم ’شاہ‘ بنانے والے ہدایت کار اور اداکار عدنان سرور بہت جلد اپنی نئی فیچر فلم کی پروڈکشن کا آغاز کرنے جارہے ہیں جسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ زینتھ عرفان پر مبنی ہے، زینتھ وہ پہلی نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔عدنان سرور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا، ’میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شائقین کو کہانیاں سنائیں، جس سے ہماری سوسائٹی میں مثبت تبدیلی آئے، ساتھ ہی یہ فلمیں اور ڈرامے عوام کو محظوظ بھی کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زینتھ کی کہانی میرے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ اتنی کم عمر میں انہوں نے وہ کر دکھایا جو سب کے بس کی بات نہیں، امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی خواتین خود کو بااختیار بنانے میں کامیاب ہوں گی۔