وزیر اعظم کے استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ استعفٰی کیوں دیں،خواجہ آصف

وزیر اعظم کے استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ استعفٰی کیوں دیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ استعفٰی کیوں دیں استعفٰی کا مطالبہ کرنے والے کس بنیاد پر مطالبہ کر رہے ہیں, وزیر اعظم جے آئی ٹی کو ہر قسم کا ثبوت فراہم کریں گے, جے آئی ٹی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا.

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ استعفٰی دینے کی وزیر اعظم کی دور دور تک کوئی سوچ نہیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی لفظ با لفظ اطاعت کریں گے اس پر عمل کریں گے, وزیر اعظم کی میٹنگز میں طے پایا ہے کہ ہم جے آئی ٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے, تمام شہادتیں اور دستاویزات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی کس بنیاد پر استعفٰی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جہاں تک عمران خان کا تعلق ہے تو ان کا استعفٰی کا مطالبہ نامناسب ہے پیپلز پارٹی نے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اس لیے اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا.

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تحقیقات کرانے کے لیے پہلے بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں, سپریم کورٹ نے ہمارے اس موقف پر مہر ثبت کر دی ہے, وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کریں گے اور اسے ہر قسم کی شہادت اور ثبوت فراہم کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم 16سوالوں کا جواب ضرور دیں گے اور 100فیصد دیں گے کیسے آیا سب کچھ بتایا جائے گا, وزیراعظم ہر الزام کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں وہ اپنی تین نسلوں کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، جسطرح کی تحقیقات عدلیہ کو مطمئن کر سکتی ہیں اس کے لیے تیار ہیں جب تحقیقات شروع ہو گی تو اس کو ہر لحاظ سے پورا کریں گے، نواز شریف ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کا لیول کیا ہو گا جس لیول کی تحقیقات عدالت کو مطمئن کر سکتی ہیں اس لیول کی انوسٹی گیشن کے لیے بھی تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں