بھارت میں ہر گھنٹے میں کتنے طلبہ خودکشی کرتے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت میں ہر گھنٹے میں کتنے طلبہ خودکشی کرتے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: بھارتی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی خود کشی، فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کے ترقی کے تمام دعووؤں کے باوجود مایوسی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی خود کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں طلبہ میں خودکشی کے واقعات اب غیر معمولی نہیں رہے، غیر یقینی مستقبل اور دیگر اسباب کی وجہ سے ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے مجبور ہو رہا ہے۔ زیادہ تر خودکشی کرنے والے طالب علم ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طلبہ کے خودکشی کے مختلف اسباب ہیں، تاہم پڑھائی کا دباؤ اور غیر یقینی کیریئر سب سے اہم ہیں جبکہ بعض طلبہ ریگنگ کی وجہ سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کو ختم کر لینے کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، دوسری جانب طالبات چھیڑ خانی سے تنگ آکر خود اپنی جان لے لیتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا
 بھارت میں جرائم کے اعدادو شمار جمع کرنے والے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ہر روز 20 سے زائد طلبہ خودکشی کر لیتے ہیں، گویا کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا چراغ گل کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بکا: سراج الحق
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں