شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کا نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور آج سے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کر دینے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر نے فیصلے کو بامعنی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے شمالی ، جنوبی کوریا اور جنوبی کوریا، امریکا کے درمیان جلد ہونے والے مذاکرات کے لیے مثبت ماحول پیدا ہو گا۔

 مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات

جاپان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شمالی کوریا پر دباؤ کم کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے کہا کہ آج سے ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جا رہا ہے اور پیانگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شمالی کوریا دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا ۔

کم جونگ کے اعلان کو امریکی صدر نے اہم پیش رفت اور ساری دنیا کے لیے اچھی خبر قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کم جونگ ان سے ملاقات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر اپنا چینل بند کر دیا

واضح رہے امریکا کے نامزد وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا اور ٹرمپ کے سفیر کی حیثیت سے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں