نیپال کے دارالحکومت میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا

نیپال کے دارالحکومت میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا
کیپشن: تصاویر بشکریہ رائٹرز

کھٹمنڈو:نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملائیشیا کا ایک مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے عمل کے دوران رن وے سے اتر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے معروف ترین ڈی جے ’اویچی ‘ اچانک انتقال کر گئے

اس حادثے کے بعدکھٹمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور فلائٹ آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا۔


غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس مسافر طیارے میں 139 افراد سوار تھے جبکہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔تاہم اس حادثے کے بعد احتیاطی طور پر ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ اب بحال ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو سیاسی نہ بنایا جائے ،کسی یکجہتی کی ضرورت نہیں ہے :چیف جسٹس

خیال رہے کہ نیپال کا ایوی ایشن ریکارڈ کافی خراب ہے، جہاں اکثر فضائی حادثے ہوتے رہتے ہیں۔رواں سال جنوری میں بھی نیپال میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہوائی جہاز پر سوار تمام 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ طیارے کے حادثے کی وجہ خراب موسم قرار دی گئی ہے۔ طیارہ ایک نجی کمپنی کا دوہرے پنکھے والے انجنوں کا حامل طیارہ تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں