'خیبر پختونخوا میں 20 امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا'

'خیبر پختونخوا میں 20 امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا'

مانچسٹر: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کا سربراہ کسی ماہر معیشت کو ہونا چاہیے۔ قانون کے مطابق انتخابات 31 جولائی تک ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بکا: سراج الحق

ان کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی کی گنجائش اسی صورت ہو سکتی ہے اگر سپریم کورٹ کی فیصلہ کرے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے تیاری مکمل نہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 20 امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا اس وقت عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لندن روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کی شام لندن میں فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں