سپریم کورٹ کا وی سی پنجاب یونیورسٹی کو معطل کرنے کا حکم،ڈاکٹر زکریا نے استعفیٰ جمع کرادیا

سپریم کورٹ کا وی سی پنجاب یونیورسٹی کو معطل کرنے کا حکم،ڈاکٹر زکریا نے استعفیٰ جمع کرادیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر(وی سی )ڈاکٹر زکریا نے سپریم کورٹ کی جانب سے معطلی کے حکم کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ ذرائع ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کو نیا وی سی تعینات کئے جانے کا امکان ہے جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب یونیورسٹی کی زمین حکومت کو دینے کے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی اور اس دوران سپریم کورٹ نے وی سی پنجاب یونیورسٹی کو معطل کرتے ہوئے سینئر ترین پروفیسر کو وی سی لگانے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کے جنسی ہراسانی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات،کتاب لکھنے کا فیصلہ

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر حکومت کو گرڈ سٹیشن بنانے اور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مختص کرنے پر از خود نوٹس لیا تو اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گرڈ سٹیشن اور اورنج لائن منصوبے کیلئے حکومت کو 80 کنال اراضی دی ہے ۔

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ذاکر زکریا کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وی سی کی معطلی کے بعد حکم دیا کہ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر کو وائس چانسلر لگایا جائے اور وی سی کی تعیناتی کیلئے نئی سرچ کمیٹی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر زکریا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور استعفیٰ سپریم کورٹ رجسٹری کے رجسٹرار کو جمع کرادیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کس حیثیت میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دی، آپ ہوتے کون ہیں یونیورسٹی کی اراضی حکومت کودینے والے؟ لوگوں کو لگایا ہی اس لیے جاتاہے کہ حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کریں، ثابت ہوگیا کہ حکومت اپنے مطالبات منوانے کیلئے مستقل وی سی نہیں لگاتی، اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بکا: سراج الحق

خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہیوریل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا ۔ڈاکٹر زکریا ذاکرانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ انہوں نے جرمنی سے 1998ءمیں سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:'خیبر پختونخوا میں 20 امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا'

ایم فل اور ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ انہیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر 2015ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔ وہ جرمنی کی یونیورسٹی میں 4 سال تک بطور مستقل پروفیسر بھی تعینات رہے۔

یہ بھی پڑھیں:'دشمن قوتیں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنیکی کوشش کر رہی ہیں'

ان کے امپکٹ فیکٹر جرنلز میں 50 ریسرچ پیپرز بھی شائع ہو چکے ہیں۔ وہ4 کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر 28 سال سے تدریسی شعبے سے وابستہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں