بھارت اور بنگلہ دیش سے سیریز میں سری لنکا کو 940ملین روپے کا فائدہ

بھارت اور بنگلہ دیش سے سیریز میں سری لنکا کو 940ملین روپے کا فائدہ
کیپشن: دنیش کارتک بنگلہ دیش کو ندہاس ٹرافی فائنل میں شکست دینے کے بعد ، فوٹو آئی سی سی آفیشل ٹوئٹر

کولمبو:سری لنکا کرکٹ کو مارچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی شمولیت سے منعقدہ ٹی 20کرکٹ سیریز کی میزبانی سے 940ملین روپے  کا منافع ہوا ہے ۔میزبان بورڈ نے سیریز سے آمدنی کا اندازہ 195ملین لگایا تھا لیکن انہیں یہ فائدہ 480فیصد زیادہ حاصل ہوا ہے ۔اسے سری لنکا میں منعقدہ اب تک کی کامیاب ترین ٹرائنگولر سیریز قرار دیا جا رہا ہے ۔ سری لنکا کرکٹ کے صدر تھالنگا سماتھی پالا نے یہ انکشاف پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد
 
 خیال رہے کہ سیریز کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس بھی معقول رقم میں فراخت ہوئے تھے ،ٹکٹ کی فروخت سے بھی بورڈ کو 80ملین روہے حاصل ہوئے ہیں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سری لنکا کے 70ویں یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے کیا گیا اس ٹورنامنٹ کا فائنل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان سے 166 رنز بنائے جواب میں بھارت نے دنیش کارتھک کی 8 بالز پر 29 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت بھارت نے اس ٹرافی کو اپنے قبضے میں کیا ۔ بھارت   کو فائنل جیتنے کیلئے آخری گیند پر 5رنز درکار تھے اور دنیش کارتک نے چھکا لگا کرفائنل جتوا دیا اور مین آف دی میچ رہے۔ بھارت ہی کے واشنگٹن سندر کو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں