جنوبی سوڈان کے آرمی چیف مصر میں انتقال کرگئے

جنوبی سوڈان کے آرمی چیف مصر میں انتقال کرگئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایس ٹی

قاہرہ :جنوبی سوڈان کے آرمی چیف جنرل جیمز اجونگ مصر میں اچانک علیل پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:'جوڈیشل مارشل لاء ہمارے ذہن میں نہیں، کسی کے دل کی خواہش ہو سکتی ہے'

سوڈانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1983 ءمیں سوڈان پیپلز لبریشن آرمی(ایس پی ایل اے) میں شمولیت اختیار کرنے والے جنرل جیمز اجونگ 64 سال کی عمر میں دورہ مصر کے دوران اچانک بیمار پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

آرمی چیف کے انتقال کے حوالے سے جنوبی سوڈان کی حکومت کے ترجمان مائیکل ماکوئی لیوتھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’دکھی دل کے ساتھ میں انتہائی افسوسناک خبر کا اعلان کرتا ہوں کہ جنرلجیمز اجونگ کا انتقال ہوگیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات جیتنے پر اسلام آباد ائر پورٹ کا بریفنگ ہال ڈانس کلب بن گیا

خیال رہے کہ جنوبی سوڈان کے آنجہانی آرمی چیف کو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے معروف ترین ڈی جے ’اویچی ‘ اچانک انتقال کر گئے

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے سوڈان سے 2011 ءمیں آزادی حاصل کی تھی جس کے بعد یہ دنیا کی کم عمر قوم کے طور پر سامنے آئی۔آزادی کی اس تحریک میں لاکھوں افراد کو جان سے مار دیا گیا تھا جبکہ کئی افراد قحط کی وجہ سے اس دنیا سے چلے گئے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں