امریکی خاتون سینیٹر کی نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت

امریکی خاتون سینیٹر کی نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت
سکرین شاٹ

نیویارک :امریکی سینیٹر ڈک ورتھ نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے ووٹنگ میں حصہ لیا۔


یہ بھی پڑھیں:جنوبی سوڈان کے آرمی چیف مصر میں انتقال کرگئے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی سینیٹر نے اپنے دس دن کے بچے کے ہمراہ نہ صرف سیشن میں شرکت کی بلکہ ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپریم کورٹ کا داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اس موقع پر خاتون امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ماں کی ذمہ داری بھی نبھانے پر مسرت محسوس کر رہی ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ نجی زندگی سے سیاسی ذمہ داریوں پر حرف نہ آئے اور نہ ہی قانون سازی کی ذمہ داری اہل خانہ سے دوری کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال کے دارالحکومت میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا

امریکی سینیٹر اپنے نوازئیدہ بچے کے ساتھ سینیٹ اجلاس میں پہنچیں تو ساتھی اراکین نے پر جوش استقبال کیا اور مبارکباد بھی دی۔اس قانون سازی کے بعد امریکی سینیٹ میں بچوں کے داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں